ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں بدامنی کیلئے پاکستان کوذمہ دارٹھہرایا،کشمیریوں سے امن کی اپیل کی

راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں بدامنی کیلئے پاکستان کوذمہ دارٹھہرایا،کشمیریوں سے امن کی اپیل کی

Sat, 20 Aug 2016 20:56:17    S.O. News Service

شاہ جہاں پور20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں چل رہی بدامنی کے لئے پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ وادی میں امن کومتاثر کرنے کا مسلسل کوشش کر رہا ہے۔راج ناتھ نے مزیدکہاکہ کچھ لوگ برطانوی حکمرانوں کی طرف سے اپنائی گئی ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘کی پالیسی اپنانے کی طرف سے ہندوؤں، مسلمانوں، عیسائیوں اور پارسیوں کے درمیان نفرت پھیلانا چاہتے ہیں، لیکن وہ بری طرح ناکام رہے ہیں۔بھار ت کے لوگوں کوکوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔یہاں ترنگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہاکہ راج ناتھ نے کہاکہ میں کشمیرکے لوگوں کوبتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں نہ صرف کشمیر کی سرزمین سے بلکہ وہاں کے لوگوں سے بھی محبت ہے۔میں کشمیریوں سے اپیل کرناچاہوں گا کہ ہم ان کے ہاتھوں میں پتھر،اینٹیں، ہتھیار نہیں بلکہ قلم، کمپیوٹر اور روزگار دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ سب کوروزگار کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدداورمظاہرے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتے ہیں۔پہلے امن ہوناچاہئے، پھر مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے۔ آج مجھے یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کہ پاکستان مسلسل کشمیر میں بدامنی پیداکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وہ اسے تباہ کرنا چاہتا ہے اور وادی میں امن بگاڑ نا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں میں پاکستان گیا تھا اور آپ سب ہمارے پڑوسی ملک کے غلط کاموں کو جانتے ہیں۔وہاں جو ہوا میں اسے دوبارہ نہیں چاہتالیکن یہ کہنا چاہوں گا کہ وہاں میں نے ہندوستان کا فخر کم نہیں ہونے دیا۔میں نے کہا کہ ایک ملک کا دہشت گرددوسرے ملک کا ہیرو نہیں ہو سکتا۔


Share: